وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا، میر عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذا ت نامزدگی جمع نہیں کروائے

کوئٹہ(گر ین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا،بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا اس دوران صرف بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے انکے تجویز کندگان میں سردار عبدالرحمن کھیتران،بشریٰ رند، نور محمد دمڑ، میر ظہور بلیدی، میر جان محمد جمالی جبکہ تائید کندگان میں سردار محمد صالح بھوتانی، لیلہ ترین، مٹھا خان کاکڑ، میر سکندر علی عمرانی، محمد خان لہڑی شامل تھے انکے کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرموسیٰ خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں موصول شدھ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جو درست پائے گئے جس کے بعد آج صبح 10بجے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا جبکہ نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سہ پہر چار بجے ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے