گورنربلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس29اکتوبر صبح 10بجے طلب کر لیا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس29اکتوبر بروز جمعہ کوصبح 10بجے طلب کر لیا، اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 103(4)قوائد و ضوابط 1974ء کے تحت نئے قائد ایوان منتخب کیا جائیگا،اس سلسلہ میں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ایک مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے، مراسلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیراعلیٰ بروز جمعرات 28اکتوبر صبح8:30سے شام 5:00بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جانے کے احکام جاری کیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے