ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی جیسے پروگرامز کمیونٹی کی سماجی واقتصادی ترقی میں فیصلہ کن کردارادا کر رہے ہیں، سید ظہورآغا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں ہنر روزگار میلہ 2021 منعقد ہوا جس میں نوکری تلاش کرنے والے تقریبا 900 تربیت یافتہ نوجوانوں کو کوئٹہ کے معروف کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے ریکروٹرز(بھرتی کرنے والے) اور ہیومن ریسورس پروفیشنلز کو جوڑنے میں مدد ملی، جو 400 ملازمتوں کی آسامیوں کو پْر کرنا چاہتے تھے۔ یہ پروگرام تربیت یافتہ نوجوانوں کو ان کی مہارت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اہم معاشی شعبوں میں کام کرکے ملک کی ترقی میں نتیجہ خیز کردار ادا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔یہ سکلز شو اور ریکروٹمنٹ ڈرائیو ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام (ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی) کے تعاون سے ممکن ہوئی، جسے یورپین یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور رائل نارویجین سفارت خانے کی مالی معاونت حاصل ہے۔ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسمناربیٹ (جی آئی زیڈ) نے نافذ کیا ہے۔اس میلے کے ذریعے، ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی نے بلوچستان کے ٹاپ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی نمائش کی جو نوجوانوں کو انڈسٹری کی ترجیحی اہم شعبوں میں قابلیت پر مبنی ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔ اس نے بزنس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز (بی آئی اے ایس) اور کاروباری اداروں کی شراکت کو بھی فروغ دیا تاکہ اس خطے کے نوجوانوں کو روزگار کے دوران تربیت اور روزگار فراہم کیا جاسکے۔ ہنر روزگار میلہ 2021 کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ان کوششوں کی تعریف کی اور کہاکہ ہنر روزگار میلہ 2021 نے بہت اچھا موقع فراہم کررہا ہے اور ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہاہے جو اہل ملازمت کے متلاشی افراد کو،جو خاص طور پر ووکیشنل اور ٹیکنیکل شعبوں میں تربیت یافتہ ہیں، صف اول کی انٹرپرائزز کے معروف ریکروٹرز (بھرتی کرنے والوں) اور ہیومن ریسورس پروفیشنلز کے ساتھ جوڑتا ہے“۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی جیسے پروگرامز کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ نوجوانوں میں شعور اجاگر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سیکھے ہوئے ہنر کو پاکستان کی علاقائی اور قومی ترقی میں بہترین طریقے سے استعمال کر سکیں۔پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندروولا کمینارا نے کہا کہ ”ٹی وی ای ٹی سیکٹر کو سپورٹ کرنے کا ہمارا حتمی ہدف یہ ہے کہ پاکستان میں نوجوان مرد و خواتین کو مناسب روزگار ملے اور وہ ملک کی انتہائی اہم ضرورت یعنی مجموعی معاشی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔آج کا ایونٹ ظاہر کرتا ہے کہ ٹی وی ای ٹی سسٹم کے ساتھ نوکری فراہم کرنے والوں کو شامل کرنے کی کوششوں کا اچھا نتیجہ نکلا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ نوجوانوں نے جو ہنر سیکھے ہیں وہ انہیں ان شعبوں میں بہتر ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے لیس کر رہے ہیں جہاں انڈسٹری کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔“مسٹر اولاف ہینڈلوگٹن، جی آئی زیڈ پاکستان کے مہذب ملازمتوں کے لیے تربیت اور پائیدار ترقی کے کلسٹر کوآرڈینیٹر نے TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ”13 مختلف TVET انسٹی ٹیوٹس سے تقریبا 950 گریجویٹس آج صرف ایک دن میں 400 خالی ملازمتوں کے حصول کے سلسلے میں 34 قومی اور کثیر القومی انٹرپرائیززکے ریکروٹمنٹ (ملازمت) سٹالز پرر وزگار کے مختلف مواقعوں کیلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ذریعے، ہمارا وڑن ٹی وی ای ٹی گریجویٹس کی ملازمت کے مواقعوں کو بڑھانے کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا ہے اور آج کا ایونٹ اس ارادے کی ایک جھلک ہے۔“ ہنر روزگار میلہ بلوچستان کی تربیت یافتہ ہنر مند فورس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ حکومت پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرکے روزگار کے فروغ اور مہارت کی فراہمی کے عزم کے عین مطابق ہے۔ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ذریعے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹیوں (آئی ایم سی ایس) کے ذریعے تربیتی اداروں کے انتظام میں نجی شعبے کو شامل کرنا، قومی اور صوبائی سکلز فورم کا قیام، اور کاروباری صنعتوں کی انجمنوں اور چیمبرز آف کامرس کو شامل کرنا ہے۔ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کاخاص مقصد ٹی وی ای ٹی سیکٹر میں گورننس اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بہتر بنانا ہے تاکہ معیاری سکلز(مہارت) کے فروغ تک رسائی کو بڑھایا جاسکے جو لیبر مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کرتی ہوں۔ اس پروجیکٹ نے 2017 میں اپنے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک تقریبا 42,000نوجوان مردوں اور عورتوں کو مختلف قابلیتوں پر مبنی پیشوں کی تربیت کا ہدف حصول کیا ہے۔ اس نے پاکستان بھر میں تقریبا، 31,200 مردوں اور عورتوں کی پیشگی تعلیم کے اعتراف میں قومی اور صوبائی TVET حکام کی مدد کی ہے۔ ٹی وی ای ٹی کے عہدیداروں کے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پروگرام نے 5000 اساتذہ، تشخیص کار، پرنسپلز اور ٹی وی ای ٹی اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی نے کام کی جگہ پر مبنی تربیت کو فروغ دینے کے لیے 330 اداروں کی منظوری اور نجی شعبے کی قیادت میں تربیت کے انتظام کی معاونت کی ہے۔ 491 IMCs قائم کیے گئے ہیں اور تقریبا 1,580 شراکت داریوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی ٹریننگ فنڈ اقدام کے تحت 12,500 ٹرینی فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور اس وقت 8,653ٹرینی اندراج شدہ ہیں۔ پروگرام نے 81 ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو 62 معاہدوں کے تحت کام کی جگہ پر مبنی تربیت دینے کے لیے شامل کیا ہے۔ان اقدامات کے ذریعے اب تک سندھ اور بلوچستان میں 60 فیصد تک روزگار کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس پروگرام نے سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 4 BIAs کو انسٹیٹیوٹس کے ذریعے تربیت کے پورے عمل میں شامل کیا ہے، یعنی روزگار کی فراہمی تک۔اس تقریب کو معزز گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر محترمہ اندرولا کامینارا، چیف سیکریٹری بلوچستان ماتھر نیاز رانا، مسٹر اولاف ہینڈلوگٹن، جی آئی زیڈ پاکستان کے مہذب ملازمتوں کے لیے تربیت اور پائیدار ترقی کے کلسٹر کوآرڈینیٹر، NAVTTC اور بلوچستان TEVTA کے نمائندگان اور بلوچستان کی تاجر برادری کے نمائندگا ن اور TVET اکیڈیمیا نے اپنی شرکت سے عزت بخشی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے