وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ ، بی اے پی نے تحریک واپس لے لی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک واپس لے لی۔عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی جلاس کے دوران تحریک واپس لی۔ اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارد اد واپس لے، آئین کے آرٹیکل 130کلاز 8 کے تحت وزیراعلیٰ مستعفی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ گورنر نے استعفی منظور کرلیا۔ کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان میں اپوزیشن کی جانب سے جام کمال کے خلاف شروع ہونے والا معاملہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ناراض اراکین نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر کے آگے بڑھایا، اس قافلے میں پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے مزید اراکین بھی شامل ہونے لگے۔

جام کمال اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور بالآخر ماضی کی روایت برقرار رہی اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونے سے قبل ہی گھٹنے ٹیکتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے