بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پراراکین اسمبلی اورصحافیوں کواسمبلی جانےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو اسمبلی جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ارکان اسمبلی کا احتجاج،اسپیکر خود اراکین کو گیٹ پر لینے کے لئے گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے ارکان اسمبلی کو گیٹ پر روکنے پر ملک نصیر شاہوانی، عبدالرحیم مینگل، اختر حسین لانگو سمیت دیگر ارکان نے اسمبلی کے مرکزی دروازے پراحتجاج کیا جس پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمن کھیتران خود باہر آئے اور ارکان کو اندر لیکر گئے اس موقع پر کوریج کے لئے آنے والے صحافی بھی دشواری کا شکار رہے جس پر صحافیوں نے احتجاج بھی کیا جس پر حکومت ارکان کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے