ہوشاب دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سڑکوں پر اس لئے بیٹھے ہیں کیونکہ ان سے مذاکرات کرنے کوئی نہیں آیا سردار اختر مینگل

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہوشاب دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سڑکوں پر اس لئے بیٹھے ہیں کیونکہ ان سے مذاکرات کرنے کوئی نہیں آیا یہ ماشا اللہ حقیقی جمہوریت ہے،یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ٹوئٹ کے جواب میں کہی، سردار اخترجان مینگل نے وزیراعلیٰ کے ٹوئٹ کے جواب میں ہوشاب دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سڑک پر اس لئے بیٹھے ہیں کیونکہ ان سے مذاکرات کے لئے کوئی نہیں آیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کہ انہیں لاشوں کے ہمراہ دھرنا دینے کی اجازت دی گئی ماشاء اللہ حقیقی جمہوریت ہے سردار اختر مینگل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے یہ لوگ کوئٹہ میں بیٹھے ہیں نہ کہ گوادر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے