اوتھل’ پولیس کی کاروائی 2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

اوتھل(گرین گوادر نیوز) اوتھل پولیس کی کاروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے کارندوں کو گرفتار کرکے 25 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الصوبائی اسمگلر کوئٹہ سے کراچی بڑے پیمانے پر منشیات آر سی ڈی شاہراہ کے راستے سے اسمگلنگ کررہے ہیں جس پر ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے ایس ایچ او اوتھل جواد حیدر کو ہدایت دی کہ آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی جائے جس پر ایس ایچ او جواد حیدر نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی، چھاپہ مار ٹیم میں اے آئی برسات رونجھو، اے ایس آئی عبدالرحمن، ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم شاہوک، غلام علی، محمد رمضان شامل تھے اور اس کاروائی کی نگرانی ایس ایچ او جواد حیدر خود کررہے تھے آر سی ڈی شاہراہ اوتھل کے قریب ایری گیشن کالونی کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مہران کار نمبر ALH-996کو روک کر تلاشی لی تو کار میں کمال ہوشیاری سے بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 25 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو ملزمان منصور احمد ولد جمال الدین قوم کاکوزئی سکنہ کوئٹہ اور محمد حسن ولد علی نواز شاہوانی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے کار گاڑی کو اپنے تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات کے اسمگلروں سے ہے، اس موقع پر ایس ایچ او جواد حیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی سخت ہدایت پر منشیات کے اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گہراؤ تنگ کر دیا ہے اور منشیات فروش کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انھیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے