نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC) کی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC) کی ہدایات پر کوئٹہ بلوچستان میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے بد ھ کو کوئٹہ کے مختلف اسکولوں، کالجوں، پارکوں، مارکیٹوں وغیرہ میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ اسکولوں میں پندرہ سال کی عمر اور ان سے زائد کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی کوئٹہ شامل تھے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جاری ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق SOPs پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے