کوئٹہ،سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال12ویں روزبھی جاری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 12 ویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈیوٹی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث او پی ڈیز ہی بند ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کا بھی جزوی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، صرف ایمرجنسی آپریشن کیئے جا رہے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہڑتال اسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولتوں کے فقدان اور اسپتالوں کی نج کاری کے مجوزہ پروگرام کے خلاف کی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے