میٹرو پولیٹن اور واسا ملازمین کے مطالبات جائز، منظور کر کے تنخواہیں دی جائیں،PWFبلوچستان

کوئٹہ:پاکستان ور کرز فیڈریشن کے مرکزی چیر مین ماما سلام بلوچ صوبائی صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑاسلام شاہ عزیز احمد سارنگزئی ناصر راہی حاجی افضل مینگل حاجی خدائے رحیم نعمت خان کاکڑحاجی علی گل اصغر لودھی شمس خان خلجی آغا ذلفقار شاہ عنایت اللہ محمد عمرودیگر نے ودیگرنے کہا کہ میٹروپولیٹن ملازمین کے تنخواؤں اور واسا ملازمین کے اور ٹائم اور تنخواؤں میں تاخیر اور بندش کو ملازمین کے ساتھ ظلم اور بے انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کا یہ عمل پاکستان کے آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر بلدیات یہ دعوا کر رہاہے کہ بلدیاتی اداروں کے آمد میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف ملازمین کو تنخواؤں سے محروم رکھا ہے انھوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن ملازمین اور واسا ملازمین کی تنخوائیں اوراوور ٹائم دینا خیرات نہیں بلکہ یہ انکا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے جوملازمین کو مہینے بھر کے خدمات اورٹائم سے زیادہ ڈیوٹی کے بد لے دیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی کمزوری اور ناکامی کا سزا ملازمین کو نہ دے بلکہ تخوائیں بروقت اداکرے تاکہ وہ مظاہروں اور احتجاج کے بجائے اپنے روزمرہ خدمات سر انجام دیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان میٹرو پولیٹن اور واسا ملازمین کے شانہ بشانہ ہے انکے مطالبات جائز اور برحق ہے PWFبلوچستان حکو مت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میٹروپولیٹن اور واسا ملازمین کے تنخوائیں بروقت اداکرے اور یہ روش ختم کرے کہ وہ ہر مہینہ تنخواؤں کے ادائیگی احتجاج اور مظاہروں کے بعد کرتے ہیں بلکہ بجٹ میں دوسرے محکموں کے ملازمین کی طرح پورے سال کیلئے رقم مختص کرے تاکہ ملازمین ذہنی کوفت سے نکل کر تمام تر توجہ شہر کی صفائی اور عوام کو پانی کی فراہمی پر مر کوز رکھے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے پٹرول کی روز بروز بڑتھی قیمتوں کی وجہ سے آشیاں خورد نوش اور دیگر روز مرہ کے ضرورایات ملازمین کے پہنچ سے باہر ہوگئے لہذا ملازمین کے تنخواؤں میں سو فیصد آضافہ کرے یا ادویات اور دیگراشیاء ضرورت کے قیمتوں کو 2018 کے سطح پر لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے