ملک اور اداروں کے تقدس کو پامال کرکے کٹھ پتلی اپنے آپ کو شہنشاہ سمجھنے لگا ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبدالغفور مدنی مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی حاجی صالح محمد محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی مولوی سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ دوست محمد اور دیگرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک اور اداروں کے تقدس کو پامال کرکے کٹھ پتلی اپنے آپ کو شہنشاہ سمجھنے لگا ہے، جام کا آخر دم تک کرسی سے چمٹ رہنے کا فیصلہ صوبے کی روایات کے ساتھ مذاق ہے، 12ہزار روپیہ متاثرین زلزلہ کو دینا بے توقیری ہے، کٹھ پتلیوں کو فوری طور پر استعفی دے کر ملک کو مزید تباہ نہ کرے، ملکی کی تباہی کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی ذاتی خواہش پر تمام اداروں کے اختیارات کو غلط استعمال کیا،انہوں نے کہا کہ آف شورکمپنی کے ذریعے ٹیکس چھپانے والی حکومت ٹیکس ادا کرنے کی تلقین کررہی ہے۔ جس طرح مختلف دعووں اور نعروں کے ذریعے پاکستانی قوم کو بدترین دھوکہ دیا گیا اسی طرح احتساب اور معیشت کی بہتری کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے درجن بھر وزراء کی پروپیگنڈا ٹیم تاحال جھوٹ بول رہی ہے، خدانخواستہ کل ملک کو درپیش کسی بڑے نقصان کو ملک کے مفاد تصور کرکے ٹی وی سکرین کا بے دریغ استعمال کریں گے۔ اب اندھے وزیر نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم نے کروڑ نوکریوں کا دعویٰ مکمل کرلیا ہے جو پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان میں عوام کو غرق کرنے کے باوجود تین سالوں میں ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی بجائے مزید قرضوں میں جکڑا دیا گیا انہوں نیکہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں اور اشیاء خوردونوش آٹا،چینی،گھی، چاول، دال سمیت ادوایات کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ کیونکہ کوکنگ آئل سمیت دیگر ضروری اشیاء خوردونوش ہر غریب کے گھر کی ضرورت ہے اور بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خودکشی پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر دھوکہ دینے والوں کا احتساب عوام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے