سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کی کاروائیاں جاری ہیں، قاسم سوری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کا نظام چلانے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کی شمولیت کو یقینی بنانا جمہوریت کے لئے اہم ہوتا ہے ہر سطح پر خصوصاً نچلی سطح پر عوام کی نمائندگی کو یقینی بنانا جمہوریت کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ینگ پارلیمنٹرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں بلدیاتی نظام کے قیام،سیاسی انتظامی اور مالیاتی ذمہ داریوں کی منتقلی اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو باختیار بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو واضح کرتا ہے تاہم آئین کی رو سے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام صوبوں خصوصاً بلوچستان میں مقامی حکومت کے موثر نظام کا قیام بہت ضروری ہے یہ نظام بنیادی خدمات تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن اور بہتر بنانے کو یقینی بنائے گا۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلوچستان میں مقامی حکومتوں کیکے قیام کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہ صرف آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مقامی نمائندوں اور نوجوانوں کی بڑے سیاسی عمل کا حصہ بننے کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ دہشت گردی نے یہاں کے لوگوں شدید متاثر کیا ہے مگر قوم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردوں کو فاش کر دی ہے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں قیام امن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسوقت سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے تمام دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے اتحاد پر حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ ہماری نوجوان نسل کو اپنے اتحاد اور امن پسندی سے دشمن کے اس وار کا منہ توڑ جواب ہوگا اس سلسلے ہمارے متعلقہ ادارے جو پہلے ہی مستعد ہے انکو مزید متحرک کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے