خضدار، ٹریفک حادثہ،1 شخص جاں بحق

خضدار (گرین گوادر نیوز) خضدار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خضدارسنی کے رہائشی حافظ سلمان محمد حسنی قومی شاہرا ہ پر اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی نے انہیں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جنہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حافظ سلمان حسنی جمعیت علمائے اسلام خضدار کے ضلعی رہنماء و جامعہ اسلامیہ خلفائے راشدین کے مدیر مولانا محمد یحیٰ حسنی کے فرزند تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے