بے یار و مددگار افراد کیلئے اقدامات کئے جائیں، ریسکیو ادارے متاثرہ افراد کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، نواب ثناء اللہ خان زہری۔ ​

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہرنائی زلزلہ اور انسانی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے مغفرت و لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کو فوری امدادفراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ریسکیو ادارے متاثرہ افراد کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ے یار و مددگار افراد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے