بلوچستان حکومت کے مذاکراتی وفد کی ناراض ارکان کومنانے کی کوشش بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کمیٹی سے ملاقات کئے بغیر اسمبلی سے چلے گئے

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان حکومت کے مذاکراتی وفد کی ناراض ارکان کومنانے کی کوشش بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کمیٹی سے ملاقات کئے بغیر اسمبلی سے چلے گئے۔ بدھ کو سینیٹر دنیش کمار،صوبائی وزراء میر عمر خان جمالی، مٹھا خان کاکڑ، عبدالخالق ہزارہ، وزیراعلیٰ کے مشیر نوابزادہ گہرام بگٹی پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر اسد بلوچ کے چیمبر میں ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کی تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران،عبدالرشید بلوچ، سکندر عمرانی، لیلہ ترین، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران،میر اکبر آسکانی سمیت دیگر مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کئے بغیر بلوچستان اسمبلی سے روانہ ہوگئے جبکہ حکومتی وفد نے میر اسد اللہ بلوچ اور میر نصیب اللہ مری سے ملاقات میں انہیں منانے کی کوشش کی تاہم دونوں ارکان اپنے موقف پر قائم رہے اور وزیراعلیٰ کی حمایت سے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے