لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ پارٹی کو بہتر مقام دلانے میں اہم کردار نبھائیں گے، نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار (گرین گوادر نیوز) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں کوارنیٹر مقررکرنا خوش آئندہ امر ہے وہ ایک جہاندیدہ رہنماء اور سیاستدان ہیں جنہوں نے ملک میں ہر فیلڈ پر کام کیا بہت سارے نشیب و فراز دیکھے وہ پیپلز پارٹی کو ایک کامیاب سمت کی جانب لیجانے میں اہم کردار ادا کریں گے عبدالقادر بلوچ کوبلوچستان میں پارٹی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی ملک کی آئین ساز جماعت ہے جس نے ماضی میں قوم وملت کو پوری دنیاء میں نمایاں مقام دینے میں جو کارنامہ سرانجام دی ہے اپنے اس طرہ امتیاز کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھ کر پاکستان کو ہر لحاظ سے کامیاب مملکت کے طور پر پوری دنیاء میں متعارف کرانے میں کامیاب ہوگی اس جماعت میں منجھے ہوئے تجربہ کار اور سنجیدہ سیاستدان ہیں جو اس وقت بہتر اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ ماضی میں ہم پیپلز پارٹی کے دائرہ کار میں نہیں تھے تاہم میرے والد نے ہمیشہ پیپلز پارٹی سے رفاقت رکھا اورسابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے شانہ بشانہ رہ کر کردار نبھایا۔ سیاسی جرات اور دانشمندانہ سیاست کے لئے پیپلز پارٹی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان کے عوام ہمیشہ اس جماعت کی ترجیحات میں رہی ہے چاہے وہ بلوچستان پیکج کی صورت میں ہویا دوسرے اقدامات ہوں پیپلز پارٹی نے کبھی بھی بلوچستان کو نظرانداز نہیں کیا ہے مستقبل میں ایک نئے عزم کے ساتھ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام پر دست شفقت رکھے گی اور یہاں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی ترجیحات پیش کریگی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو پارٹی میں بلوچستان کی سطح پر اہم عہدہ دیناباعث صد افتخار ہے عبدالقادر بلوچ سوچ اور تجربہ رکھتے ہیں وہ پارٹی کو بہتر مقام دلانے میں اہم کردار نبھائیں گے ان کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے