ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نورمحمد دمڑ

سنجاوی (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ سنجاوی سمیت حلقہ انتخاب میں 3سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جسکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سنجاوی کے دوران زیر تعمیر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی نیو بلڈنگ کی تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف محکموں کے آفیسران،انجینئرز، قبائلی معتبرین،پارٹی عہدیدار اور کارکن بھی انکے ہمراہ تھے انجینئرنے ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے انجینئرز کو ہدایت دی کہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق وقت مقررہ پر تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور تاخیر قبول نہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور ان شاء اللہ اپنی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ہم نے سنجاوی سمیت حلقہ انتخاب میں تاریخی ترقیاتی کام کئے جو اس علاقے کی تقدیر بدل دیں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دو روزہ دورہ حلقہ انتخاب کے دوران زیارت اور سنجاوی میں مختلف افراد کے انتقال پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ دمڑ ہاؤس سنجاوی میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام کے مسائل سنے بعض مسائل کو پوری طورپر متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے سینکڑوں افراد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں پیش کئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دو روزہ دورہ حلقے کے دوران انتہائی مصروف دن گزارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے