پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، چنگیز جمالی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیڈریشن کی سیاست پر یقین رکھتی ہے پارٹی تمام زبانیں بولنے والا کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے پارٹی کو دیوار سے لگانے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا اورانشاء آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستا ن سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے مہنگائی کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں وفاقی حکومت آئے روزصدارتی آرڈیننس کے ذریعے عوام پرٹیکسز کا بوجھ ڈال رہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرمیر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،پشین کے ضلعی صدر شیر محمد ترین،سیکرٹری اطلاعات نادر کاکڑ،صوبائی رہنما خیر محمد ترین،ملک عیسی ملازئی،صوفی قہار،انور آغا،شبیر احمد ترین،رفیع اللہ کاکڑ،ضیاء الدین لمڑ،حکیم اللہ کاکڑ،نصیر کاکڑ،سید کمال شاہ ودیگر نے پشین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع صوبائی میڈیا کواارڈینیٹر حیات خان اچکزئی،کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر نصیب اللہ شاہوانی،سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک، یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر ثناء اللہ جتک،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،صوبائی کونسل کے رکن اختر شاہ مندوخیل،صوبائی رہنما سردار سرور سلیمانخیل، نصیر شاہ دوپاسی،قاسم اچکزئی،امتیاز جتک، حنیف کاکڑ،شان ثاقب ابڑو،اختر محمداوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز بلند کی پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری اور انکے وسائل پر دسترس دی پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو روٹی،کپڑا اورمکان دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے پارٹی کو بلوچستان میں یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنانے کیلئے صوبے بھرمیں ورکز کنونشن کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے کارکنوں کی رائے کے بعد پارٹی کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکر ہی ہمارا اثاثہ ہیں جن کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کردیا ہے ڈالر کو پر لگ چکے ہیں جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آئے روز عوام پر نئے نئے ٹیکسز لاگو کئے جارہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تین سال کے دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتے انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے پارٹی کارکن بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور ابھی سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے