خواہش ہے کہ بلوچستان کے مقامی سرمایہ کار کو گوادر میں سرمایہ کاری کے زیادہ موقع فراہم کیا جائے، گوادپورٹ اتھارٹی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین نصیر خان کشانی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے سر ما یہ کا ر گوادر پورٹ میں سرما یہ کا ری کے سنہری موقع سے فا ئدہ اٹھا ئے،سرما یہ کا ری کے خواہش مند ٹریڈرز اور بزنس مینوں کے دئیے گئے پر پوزلز کو اولین ترجیح دی جا ئے گی،ایسٹ وے ایکسپریس پر 92فیصد اورپا کستان چائنہ ووکیشنل سنٹر کا تعمیراتی کا م سو فیصد مکمل کیا جا چکا ہے،حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر مل کر اس گیم چینجر منصو بے کو کا میا بی سے ہمکنار کر سکتی ہے، دشمن نہیں چا ہتا کہ بلو چستان میں ترقی و خوشحالی ہو۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے دورے کے موقع پراس کے عہدیداران و ممبرا ن سے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس کے پیٹرن ان چیف غلام فا روق خلجی،سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی، نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ،یحیی خان نا صر،حا جی فوجان بڑیچ،حاجی ایوب مر یا نی،و دیگر نے گوادر پورٹ اتھا رٹی کے چیئر مین کو چیمبر آ مد پر خوش آ مدید کہتے ہو ئے کہا کہ حا ل ہی میں ایوان صنعت وتجا رت کے وفد کو گوادر پورٹ پر زمینی صورتحال دیکھ کر حوصلہ ملا ہے،پورٹ میں بلو چستان کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو اراضی کی الاٹمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے مقامی سر ما یہ کا ر اس سنہری موقع سے ضرور فا ئدہ اٹھا ئیں گے،جب مقامی سر ما یہ کا ر گوادر پورٹ میں صنعتیں لگا نا شروع کریں گے تو اس سے ملک کے دیگر اکا ئیوں کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد بھی آ گے آئیں گے اور اس طرح صوبے میں کا روبا ر کو فروغ ملے گا جس سے بے روزگا ری کے خاتمہ اور روزگا ر کے مواقع میسر آ ئیں گے،انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے ایکسپورٹرز و امپورٹرز کو ایس آر او 492کے طرز پر گوادر پورٹ میں بھی ٹیکس چھوٹ ملنی چا ہئے تا کہ یہاں کے سر ما یہ کا ر اور تجا رت پیشہ افراد دوسروں کا مقابلہ کر سکے،انہوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین کویقین دلا یا کہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبرا ن گوادر پورٹ کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین نصیر خان کشانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سال رواں کے دوران ما ہ جو لا ئی میں نا رتھ فری زون کا بھی افتتاح کر چکے ہیں ہما ری خواہش اور کو شش ہے کہ بلو چستان کے مقامی سر ما یہ کا ر گوادر میں زیادہ سے زیا دہ سر ما یہ کا ری کے سنہری موقع سے مستفید ہوں،انہوں نے کہا کہ گوادر کا کو ئٹہ سے مسافت زیا دہ ہے اس لئے ہما ری کو شش ہے کہ کو ئٹہ سے گوادر تک فلائٹس کو بڑھا یا جا ئے،انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حال ہی میں چیمبر آف کا مرس کاوفد گوادر پورٹ کے دورے کیلئے آیااور وفد کے شرکا نے وہاں زمینی حقائق کا تفصیلی جا ئزہ لیا،انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو گوادرپورٹ میں سر ما یہ کا ری کا فوری اور بروقت فیصلہ کر نا ہو گا اس سلسلے میں چیمبر ز کے پر پوزلز کو اولیت دی جا ئے گی،انہوں نے کہا کہ سٹوریج کی مفت سہولت اورڈیمرج نہ ہو نے کے علا وہ بھی مزیدتجا رت دوست اقداما ت کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی بندر گا ہ میں پہلے پہل مسائل اور مشکلا ت ضرور ہوا کر تی ہیں تا ہم وقت کے ساتھ ان میں کمی بھی آ تی ہے انہوں نے کہا کہ چیمبر کے اراکین نے بلو چستان میں ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات زیا دہ ہو نے کی با ت کی ہے اس سلسلے میں آزما ئشی بنیا دوں پر گوادر سے کو ئٹہ تک ما ل لا کر صورتحال کا جا ئزہ لیا جا سکتا ہے تا کہ ہمیں حقائق معلوم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ ہو یا دوسرے اقدامات کے با رے میں اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹ وے ا یکسپریس پر قلیل مدت میں 92فیصد کا م مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ پا کستان چا ئنہ ووکیشنل سنٹر کا تعمیراتی کا م بھی 3ما ہ قبل پا یہ تکمیل تک پہنچا یا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 2050 تک ہم گوادر میں 31برتھ بنا نے میں کا میا ب ہوں گے۔ نصیر خان کشانی کا کہنا تھا کہ بلو چستان کے مقامی سر ما یہ کا ر آ گے آ ئے اور گوادر پورٹ کے اس سنہری موقع سے فا ئدہ اٹھا ئے، انہوں نے کہا کہ پورٹ میں سر ما یہ کا ری کے خواہش مند افراد ہمیں تجا ویز دیں ہم انہیں اولیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے اور وہ اسے ڈی ریل کرنے کی کوشش میں ہے تاہم ہم سب نے مل کر اس منصوبے کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے آخر میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے