بلو چستان میں 1.45فیصدکے سا تھ کو رونا وائرس کے 12نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں 1.45فیصدکے سا تھ کو رونا وائرس کے 12نئے کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے4 اضلاع کوئٹہ سے 9،مستونگ سے 2،گوادر سے ایک کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 31894 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 38 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31360ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد188ہے جن میں سے10ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 4 کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 828ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 277افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 346اموات ہو چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے