آسٹریلیا کا شہر میلبورن خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، عمارتیں زمین بوس

آسٹریلیا کا شہر میلبورن خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ آسٹریلیا کی تاریخ میں شدید زلزلوں میں سےایک ہے۔
زلزلے کے بعد 4 اور 3.1 شدت کے دو آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں 5.9شدت کا زلزلہ آیا ، جس کے باعث متعددعمارتیں گرگئیں، جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ آسٹریلیا کی تاریخ میں شدید زلزلوں میں سےایک ہے۔
زلزلے کا مرکز میلبورن سے 200 کلومیٹر شمال مشرق میں ریاست وکٹوریہ کے دیہی قصبے مانس فیلڈ کے قریب تھا اور گہرائی چھ میل تھی۔
زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، حکام نے صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے