وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزراء، سینیٹرز اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی ملاقات

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء، سینیٹرز اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے یہاں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزرا، نوابزادہ طارق مگسی، میر سلیم احمد کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر عارف جان محمد حسنی، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر دنیش کمار، ممبر قومی اسمبلی میر احسان ریکی اور روبینہ عرفان نے شرکت کی ملاقات میں صوبے کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے