نوجوان ملک و صوبے کا مستقبل ہیں انکے ہاتھوں میں احتجاج کے پلے کارڈ نہیں بلکہ کتابیں ہونی چاہئیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹوں میں بے انتظامیوں کے خلاف کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں لیکن انکی شنوائی نہیں ہورہی حکومت کو چاہیے کہ وہ طلباء و طالبات کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے انکے حل کے لئے اقدامات اٹھائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی،جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباء وطالبات کئی روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن انکی شنوائی نہیں ہوئی نوجوان ملک و صوبے کا مستقبل ہیں انکے ہاتھوں میں احتجاج کے پلے کارڈ نہیں بلکہ کتابیں ہونی چاہئیں طلباء وطالبات جائز مسائل اور مطالبات کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں حکومتی نمائندوں کی جانب سے انہیں زبانی یقین دہانی کروائی گئی مگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت نے وفاقی اور پی ایم سی سے اس متعلق رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ کئی روز سے سڑکوں پر نکلنے والے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگایا جائے اور فوری طور پر انکے جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے