حکومت نے608 ترقیاتی منصوبے اورپی ایس ڈی پی میں 272 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 104 منصوبے مکمل کئے، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مالی سال 19 2018 کے 608 ترقیاتی منصوبے اورپی ایس ڈی پی 20-2019 میں 272 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 21-2020 میں 104 منصوبے مکمل کئے، ان ریکارڈ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اپوزیشن کو آئندہ الیکشن میں شکست واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے 984 ترقیاتی منصوبوں کو ادھورا چھوڑنے کی بجائے پائے تکمیل تک پہنچایاصوبے کی تاریخ میں آج تک کسی بھی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو مکمل نہیں کیا بلکہ انہیں ادھورا چھوڑ کر قومی خزانے کا ضیاع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال میں 2136 ترقیاتی اسکیمات کو مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے