جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کل کوئٹہ پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کل منگل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران لیاقت بلوچ صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ان کے والدبزرگ بلوچ قومی رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت کریں گے۔آج منگل شام چار بجے کوئٹہ پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اس موقع پر صوبائی مولانا عبدالحق ہاشمی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے