22کروڑ عوام مسلم لیگ(ن) کا سنہرا دور یاد کر رہی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ خود ساختہ ایماندار ی کی عویدار حکومت کے دور میں ملک میں مہنگائی 10 فیصد سے زائد، ڈالر کی قیمت 168روپے سے تجاویز کر چکی ہے، بے روزگاری تاریخی حد کو چھو چکی ہے، 22کروڑ عوام مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کا دور یاد کر رہے ہیں کہ جب ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا، لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ جو بھی کریں ہمیں ڈالر، پیٹرول کی قیمتیں اسی سطح پر چاہیے جس پر اسحاق ڈار کے دور میں تھیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ملک کی 22کروڑ عوام مسلم لیگ(ن) کا سنہرا دور یاد کر رہی ہے کہ جب ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام تھا مہنگائی کی شرح 3.5فیصدبڑھنے نہیں دی گئی مگر موجودہ دور میں سب کچھ الٹ ہورہا ہے جس حکومت کو عمران خان نے چور کہا اور اسحاق ڈار کو قوم کا غدار قرار دیا اسی اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایکسپورٹ ہمارے جی ڈی پی کا صرف سات فیصد ہیں اس لئے ڈالر کی قیمت نہیں بڑھا سکتا اور انہوں نے یہ بڑھنے نہیں دی جسکی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام تھا لیکن موجودہ خود ساختہ ایماندار حکومت سے یہ بھی نہیں ہوسکا حکومتی کارکردگی سے ثابت ہوگیا ہے کہ محب وطن اور چور کون ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل پیچیدہ نہیں ہے لیکن موجودہ حکومت نے ملک کو اس قدر بحرانوں کا شکار بنا دیا ہے کہ آج ملک بد ترین حالات سے گزرہا ہے حکومت کے اپنے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ جبکہ فی کس آمدن میں کمی واقعہ ہوئی ہے ایسی صورتحال میں حکومت اگر ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو انتخابات کا اعلان کردیا جائے مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے کامیاب ہوکر ملک کے مسائل حل کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے