پنجگور کے تاجروں کے مسائل افہام تفہیم سے حل کرائے جائے، رحیم آغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین،حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجگور باڈر کے دیرینہ ایشو باڈر سٹیکر و ٹوکن سسٹم میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حقدارو کے نام نکال کر من پسند افراد کے نام ڈالنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ پنجگور چیدگی باڈر پر چند ماہ سے لوگوں پر روزگار کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر پنجگور کا وہاں کے تاجروں کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہیں اور آل پارٹیز کے فیصلے کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جوکہ ایک قسم کی بادشاہت کے مترادف ہے بیان میں کمشنر مکران ڈویڑن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجگور کے تاجروں کے مسائل افہام تفہیم سے حل کرائے جائے اور جو لوگ زامباد اور دوہزاری گاڑیوں کے اصل مالکان ہیں انہیں ٹوکن ایشو کیا جائے اور اگر اس کے برعکس من پسند افراد کو نوازا گیا یو انجمن تاجران بلوچستان پنجگور کے آل پارٹیز اور انجمن تاجران پنجگور کے ہر قسم کے احتجاج کی حمایت کریگی اور کہا ہے کہ ہم ہر فورم پر تاجروں کا دفاع کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے