صوبے میں ترقی ہو رہی ہے کچھ لوگ اسے روکنا چاہتے ہیں، میرضیاءلانگو

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی ہو رہی ہے کچھ لوگ اسے روکنا چاہتے ہیں، پارٹی کے کچھ لوگ ضرور ناراض ہیں،بی اے پی پارٹی نے وزیرا علیٰ کیلئے جام کمال خان کے علاوہ کسی کا نہیں سوچا،یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کاجمہوری حق ہے ہم اسکا مقابلہ کریں گے،بلوچستان عوامی پارٹی بڑی جماعت ہے پارٹی میں اختلاف رائے پایا جاتا ہیپارٹی کے کچھ لوگ ضرور ناراض ہیں لیکن بی اے پی نے وزیرا علیٰ کیلئے جام کمال خان کے علاوہ کسی کا نہیں سوچاانہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے دوستوں کو متحرک کیا ہے ایک 2 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی ہم اراکین سے ملے ہیں سب ہمارے دوست ہیں ایسا کوئی خاص اجلاس نہیں ہوا جس میں معلوم ہو کتنے لوگ ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اہم ادارے کے سربراہ اورہماری جماعت کے ہیں صادق سنجرانی خود صورتحال دیکھ کر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پی کے اتنے پیسے ترقیاتی مد میں نہیں لگے جتنے موجودہ دور میں لگے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے