حکومت واپوزیشن عدم اعتماد،باری باری لینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت واپوزیشن عدم اعتماد،باری باری لینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے عوام مایوس ہیں۔حکومت گیس بجلی لوڈشیڈنگ،مہنگائی میں بدترین اضافہ،روزگارکی عدم فراہمی جیسے سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی اختیار کریں۔بلوچستان کے عوام بے روزگاری،بجلی گیس لوڈشیڈنگ،تعلیم وصحت کے مسائل اوربدترین مہنگائی سے بہت تنگ وشدید متاثرہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے۔عوام الناس نااہل باربار آزمانے والوں کے بجائے جماعت اسلامی جیسی دین دار دیانت دار حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات،یوٹیلٹی اسٹور میں اشیاء کی قیمتوں میں بدترین اضافہ واپس لیں۔ انہوں نے کہاکہ گیس بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ،بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام االناس،صارفین سمیت ہرطبقہ متاثرہیں حکومت غیر اعلانیہ بجلی گیس لوڈشیڈنگ فی الفورختم کرتے ہوئے سخت سردی میں عوام الناس وشہریوں کو مشکلات وپریشانی سے نجات دلائیں۔بدقسمتی سے حکومت کے تمام اقدامات عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مشکلات وپریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری حکمرانوں کی بدعنوانی وبے حسی کی وجہ سے عام ہورہی ہے حکومتی سطح پر بدعنوانی کا راستہ نہیں روکھاجارہاجس کی وجہ سے ہر دفتر ہرمحکمے میں رشوت حق سمجھ سے لیا جارہا ہے روزگار برائے فروخت میں نیچے سے اوپر تک سب ملوث ہیں۔غریبوں پر تعلیم روزگار صحت کے دروازے بند کیے گیے ہیں لاقانونیت،بدعنوانی،حکومتی بے حسی کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔جماعت اسلامی عدل وانصا ف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔حکومت یا بیوروکریسی میں اچھے لوگوں کی کمی کی وجہ سے ہر طرف غریبوں کا کوئی کام نہیں ہورہا سفارش ورشوت کی وجہ سے اہل پڑھے لکھے لیکن غریب نوجوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔عدل وانصاف کا کوئی نظام نہیں۔ حکومت نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم،بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے حوالے کر دیا ہے حکمران عوام کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی وگیس لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں منتخب نمائندے خواب غفلت کا شکار ہوکر منظر عام سے غائب ہوگئے جو لمحہ فکریہ ہیں۔ووٹ مانگتے ہوئے انہیں غریب عوام وشہری یاد رہتے ہیں لیکن کامیابی کے بعد منظر سے غائب ہونا حکمرانوں منتخب نمائندوں کی عادت بن گئی ہیں۔جماعت اسلامی کے لوگ کامیاب ہوں گے توحقیقی اسلامی تبدیلی آئیگی اور قوم کے مسائل ومشکلات میں ضرورکمی آئیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے