سردارعطاء اللہ مینگل کی رحلت صرف ایک قبیلے کا نقصان نہیں بلکہ یہ خطے کا بہت بڑا نقصان ہے، مولانا فضل الرحمن

وڈھ (گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر تعزیت کے لیے وڈھ پہنچے جہاں انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل سردار زادہ میر عبدالقادر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پرنس آغا موسی جان سمیت دیگر خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو میں بزرگ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عطاء اللہ خان مینگل کی وفات صرف ایک خاندان ایک قبیلے کا نقصان نہیں اور نہ ہی بلوچستان کا نقصان ہے بلکہ یہ خطے کا بہت بڑا نقصان ہے ایک سیاسی دنیا ان کی وفات سے ان کی رہنمائی سے محروم ہوئی ہے ملکی سیاست میں ان کی شراکت ایک بہت بڑی نعمت تھی ہمارا اپنا ایک تاریخی پس منظر ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب ون یونٹ کے ٹوٹنے کے بعد میرے والد صاحب صوبہ سرحد جے پہلے وزیراعلی تھے یہاں سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچستان کے پہلے وزیر اعلی تھے پھر جب ان کی منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا تو اس پر احتجاج کرتے ہوئے مولانا مفتی محمود نے استعفی دیا اور اس طرح ایک باہمی تعلق اور سیاسی وفاداری کا انمٹ واقعہ سامنے آیا جسے تاریخ کبھی بھول نہیں سکتی اور ہم نے اس تعلق کو زندہ رکھا ہے شاید اس طرح تو نہیں کہ اس تعلق کا پورا حق ادا کر سکے لیکن تمام طرح کمزوریوں کے باوجود ہم نے اس خاندان کے خوشی غم میں شریک ہونا باعث فخر سمجھا انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی معاملات اور سیاسی تحاریک میں شامل ہونا اور ہم نے ایک سیاسی رابطہ مسلسل ایک دوسرے سے رکھا ہے اور ان شاء اللہ ہم پاکستان میں جمہوری نظام کے لئے ایک ساتھ ملکر کسی قربانیاں دریغ نہیں کریں گے جدوجہد کے نتیجے میں ہی کامیابی ملتی ہے اور گھر بیٹھے بیٹھے کبھی کچھ حاصل ہوا کرتا انہوں نے کہا کہ اٹھ کر چلیں گے تو ٹھوکر بھی آئیں گی جو چلتا نہیں ہے بیٹھا رہتا ہے اس کو کبھی ٹھوکریں نہیں لگتیں مشکل یقینا ہے اس راستے میں ہے لیکن ہم پوری استقامت کے ساتھ اللہ پاک کی مدد کے ساتھ ان مراحل کو عبور کرتے ہوئے کرتے ہوئے اپنی منزل حاصل کریں گے ہم اپنے اور جماعت کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے ان کے پورے خاندان مینگل قوم اور بلوچستان کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور ہم انہیں پورا یقین دلاتے ہیں اس غم کے موقع ان کے ساتھ ہے تعزیت کے موقع پر ان ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی حافظ صلاح الدین ایوبی رکن قومی اسمبلی مولاناقمردین رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ سینیٹر مولانا فیض محمد سابق رکن قومی اسمبلی جمیعت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولاناقمردین ایم پی اے خان ترین ایم پی اے میر یونس عزیز زہری سابق ایم این اے میر محمد عثمان بادینی رکن صوبائی اسمبلی آواز اللہ جامعہ بنوریہ کے مدیراعلی شیخ محمد نعمان نعیم جمعیت علماء اسلام تحصیل وڈھ کے امیر مولانا مولانا عبدالکبیر مینگل مولانا عبدالصبور مینگل سمیت دیگر رہنما موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے