میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد حکومتی میڈیا اتھارٹی کیخلاف صحافی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ دھرنے میں متعدد میڈیا ہاؤسز کے صحافی شریک ہیں اور سیاسی رہنما بھی اظہار یکجہتی کیلئے آ رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آواز دبانے کے لیے قانون لایا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نےمیڈیا اتھارٹی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر آئینی ادارے کو غیر موثر کیا جا رہا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے میڈیا پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اے کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے۔ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مسترد شدہ کالا قانون ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے احتجاج میں شرکت کے موقع پر کہا کہ حکومت متنازعہ میڈیا اتھارٹی قائم کرنے پر بضد ہے۔ اتھارٹی سے متعلق قانونی مسودہ تاحال پارلیمان کو دیا گیا نہ ہی صحافتی تنظیموں کو۔اتھارٹی میں ایسا کیا جو حکومت پارلیمان اور صحافیوں سے خفیہ رکھ رہی ہے؟ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا آمرانہ فیصلہ ہے۔ میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی حکومت کی سازش ہے جو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت کے دل میں چور نہیں تو قانونی مسودہ پیش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے