بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ​ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے باعثِ فخر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی وجہ سے پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت زیتون کے پودے لگانے سے نہ صرف قومی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی قیادت میں لورالائی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ شجرکاری کے حوالے سے بہت جلد بارانی یونیورسٹی چکوال اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے. زیتون کے باغات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے لورالائی کی خصوصی اہمیت ہے، قومی شاہراہوں کی تعمیر سے پورے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور دیگر صوبوں کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی گورنر بلوچستان نے کہا کہ بہت جلد وہ لورالائی کا دورہ کریں گے اور عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افراد سے مشاورت بھی کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے