بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہونے سے حقیقی تبدیلی آئیگی،عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کے بائیس کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر سلگتے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی جدجہد کر رہی ہے نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہے انشاء اللہ نوجوانوں کی مددسے منتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہونے سے حقیقی تبدیلی آئیگی۔ حکمرانوں کو بلوچستان کے نوجوانوں کا روزگاروتعلیم کاحق دینا ہوگا بدقسمتی سے حکمرانوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو سننے والا کوئی نہیں جماعت اسلامی کے نوجوان معاشرے سے بے راہ روی،فحاشی ومنشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردارا داکریں دینی وعصری تعلیم اورہنر سے لیس نوجوان معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر زبیراحمدگوندل،صوبائی صدر نورالدین غلزئی،نقیب اللہ اخوانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ صالح نوجوانوں کا اسلامی قافلہ ہے ہم نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کیلئے تیار کررہے ہیں اس موقع پر جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمدصفدر نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت محب وطن ومحب دین ہے اس کی سرپرستی ومدد کی ضرورت ہے تاکہ ان کی احساس محرومی دورہوجائے بدقسمتی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو یہاں کے اپنی صوبائی حکومت میں شامل ممبران اوروفاق بھی توجہ نہیں دیتی جس کی وجہ سے ان میں رد عمل پیدا ہوجاتاہے جو کہ فطری ہے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنے اوران کے اپنے ممبران کو مخلص ہونے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی کاسکتی ہے نوجوان علمائے کرام اورقبائلی عمائدین جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے