افغانستان کانام اسلامی جمہوری افغانستا ن رکھا جائے،عبدالکر یم نو شیروانی

کوئٹہ ​(گرین گوادر نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکر یم نو شیروانی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ طالبا ن افغانستان میں قیام امن اور جمہو ریت کو مستحکم بنانے کے لئے تین سال تک نگران سیٹ اپ تشکیل دیں جس میں ملک کے 34صوبوں کی بر ابری کی بنیاد پر نمائند گی ہو اور افغانستان کا نام اسلامی جمہوری افغانستان رکھا جائے طالبا ن کے افغانستان کی آزادی کے لئے لاکھوں جانوں کی قر بانی دی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی مدد رہی ہے اس لئے آج وہ سر خروح ہوئے ہیں پاکستان اپنے اسلامی بر ادر ملک کے سا تھ کھڑا ہے اور اسکی حمایت اور تعاون رہے گاطالبان کو حکومت افغانستان میں ناکام بنانے کے لئے مغربی و مشرقی ممالک سا زشوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں اس میں ناکامی ہو گی کیونکہ اگر طالبان نے اسلامی بر ادر ملک ایران کی طرز پر قوانین تشکیل دیے اور جمہو ریت کو مستحکم کیا تو کوئی بیرونی قوت اپنی سا زشوں میں کامیا ب نہیں ہو سکے گی۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ میں افغانستان کی تاریخ سے آگاہ ہوں میر عبدالرحمن سے لیکر اشرف غنی تک افغانستان میں لاکھوں پشتونوں کو شہید کیا گیا میر عبدالرحمن کے دور میں مولویوں کو پھا نسیاں دی گئیں لیکن افغانستان کے ان مذہبی رہنماؤں نے ہمت نہیں ہا ری اور بآخر طالبان نے افغانستان کولاکھوں قر بانیوں کے بعد آزادکرایا انہوں نے مزید کہاکہ ایک پرانے سیا ست دان کی حیثیت سے میں طالبان حکومت کے رہنماؤں کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ تین سال تک نگران حکومت قائم کریں جس میں افغانستان کے 34صوبوں کو بر ابری کی بنیاد پر نمائند گی دی جائے اسی طرح افغانستان کانام اسلامی جمہوری افغانستا ن رکھا جائے تین سال کے بعد انتخابات کراکے عوام کے ووٹ سے حکومت تشکیل دی جائے ان تین سال میں ملک میں جمہو ریت کو مستحکم بنایا جائے انتقامی سیا ست کا خاتمہ کیا جائے اسلامی بر ادر ملک ایران طرز پر قوانین بنا ئے جائیں جس کی گر فت میں ملک کے خلاف سا زشیں کر نے والے ڈرگ ما فیا، خو نریزی کر نے والے اور وائیٹ کالرز آتے ہیں اسے رول آف لاء کہتے ہیں انشاء اللہ پھر تین سال بعد افغانستان ایک مضبوط ملک کے طورپر سامنے آئے گا اور اسکے خلاف اندونی و بیرونی سا زشیں ناکام ہو ں گی اللہ تعالیٰ کی مدد پہلے بھی طالبا ن کے سا تھ تھی اور انشاء اللہ آگے بھی رہے گی کوئی بیرونی طاقت اسکا کچھ بیگا ڑ نہیں سکتی افغانستان میں بر طانیہ، امریکہ اور روس جیسی سپر طاقتیں ناکامی سے دو چار ہوئیں ہیں اور انشاء للہ آگے دوسری سا زشی طا قتوں کو بھی ناکامی کے سواء کچھ حا صل نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے