عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، شازیہ مری

کراچی (گرین گوادر نیوز) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت کی اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو جلا نے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے اور عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود ہر جمہوریت پسند لوگوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا ہے ۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے