ملک کومعاشی طور پر بھی عمران خان نے تباہ و برباد کر دیا،سردار محمد یعقوب خان ناصر

لورالائی(گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان کا تین سالا دور تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے حکومت نے سوا بد امنی اور مہنگائی کا اور کون سا کارنامہ سر انجام دیا بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں بلکہ پی ڈی ایم کے شو کاز نوٹس کا مناسب جواب دیکر پی ڈی ایم کا حصہ بنیں مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی چلتا ہے جبکہ لیگی صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف اسی بیانئے پر ہی چلتے ہیں پوری مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل ہمارا ہے موجودہ حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے ملک کومعاشی طور پر بھی عمران خان تباہ و برباد کر دیا انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پی ڈی ایم کا آخر ی وقت تک ساتھ دیتے رہے گے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ملک کی معاشی اور سفارتی پالیسیا ں بھی ناکام ہو چکی ہیں تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں یا انہوں نے کہا کہ الیکشن جلد ہونگے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے حکومت اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی پر گانزن ہیں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ایم ایل ن پی ڈی ایم کی شکل میں ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کو پتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں مقتدد حلقے ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اب پی ڈی ایم یلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائیگی اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے