صوبے بھر میں ترقی کیلئے جامعہ حکمت عملی پر عملدرآمدکر رہے ہیں، بابرموسیٰ خیل

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل لوغئی پر مذئی میں پارٹی شمولیت کرنے والوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کرنا میرا شیوہ ہے۔ میری بھر پور کوشش ہے کہ یہاں کے لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کروں انہوں نے کہا جبکہ ہماری جماعت صوبے اور ملک کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور صوبے بھر میں ترقی کیلئے جامعہ حکمت عملی پر عملدرآمدکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کے مستقبل کیلئے پارٹی کارکنان پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں اور اس پیغام کوگھر گھر پہنچائیں۔انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی پر واضع اعتماد کا ثبوت ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم بھی انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے