سردار عطا ء اللہ کے رحلت سے بلوچستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا ، میراسرار زہری

کوئٹہ/خضدار(گرین گوادر نیوز) بی این پی (عوامی) کے مرکزی قائد میراسراراللہ خان زہری نے عظیم بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کے وفات پر تعزیتی بیان میں کہا ہیکہ سردار عطا ء اللہ خان مینگل قوم پرست نظریے کے ایک عظیم رہنماء تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی بلوچستان اور یہاں آباد محکوم و مظلوم بلوچ قوم کے بہتری، بلوچستان کے ساحل و وسائل کے دفاع اور بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں اپنی تمام تر زندگی کو صرف کردیا سردار عطائاللہ خان مینگل کے رحلت سے بلوچستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگیا ہے انکے وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو رہتی دنیا تک پْر نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے وفات پر ہر بلوچ فرزند غمزدہ اور اشکبار ہے سردار عطاء اللہ مینگل کا رحلت بلوچستان بلخصوص دنیا بھر میں آباد میں بلوچ قوم کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں اس دکھ و غم کی گھڑی میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے اہل خانہ، انکے سیاسی رفقاء سمیت انکے چاہنے والے تمام بلوچ قوم کے ساتھ بحیثیت بلوچ شامل ہیں دعا ہیکہ اللہ پاک سردار عطاء اللہ خان مینگل کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور انکے اہلخانہ سمیت انکے تمام چاہنے والوں کو صبر کی توفیق عطاء فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے