نیشنل پارٹی تمام سیاسی کارکنوں کی قومی پلیٹ فارم ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

تربت (گرین گوادر نیوز) PNPعوامی کے مرکزی سیکرٹری اوورسیز حاجی فیض محمد بلوچ نے PNPعوامی کوخیرباد کرکے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا، یہ اعلان انہوں نے منگل کے روز اپنی رہائش گاہ آپسر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں کیا، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے منگل کے روزآپسر کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور PNP عوامی کے مرکزی سیکرٹری اوورسیز حاجی فیض محمدبلوچ سے ان کی رہائش گاہ آپسر میں ملاقات کی اور حاجی فیض محمدبلوچ کو نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہونے پر مبارک باد دی، یاد رہے کہ حاجی فیض ایک معروف سیاسی شخصیت ہیں، بی این وائی ایم بعد ازاں وہ بی این ایم میں بھی رہ کر سیاست کرتے رہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حاجی فیض بلوچ جیسے سیاسی شخصیات کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان کی سیاسی و جمہوری تحریک کو مزید تقویت ملے گی، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام سیاسی کارکنوں کی قومی پلیٹ فارم ہے حاجی فیض بلوچ اور ان جیسے اہم سیاسی فیگرز کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے قومی و جمہوری سیاست کو توانائی ملے گی،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، واجہ محمد جان دشتی، ضلعی صدر مشکور انور، نثار احمدبزنجو اور رجب یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے