حمید آباد، چور 3 دکانوں کے تالے توڑ کر 1 لاکھ روپے لے گئے

حمید آباد(گرین گوادر نیوز) پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں شب گزشتہ نامعلوم چوروں نے چتن پٹی میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زائد رقم، چار عدد سولر پلیٹس، دو عدد بیٹری اور دیگر سامان چراکر لے گئے چتن پٹی میں دکانوں کی چوری اور بڑھتی ہوئی بد امنی کے خلاف دکانداروں کی جانب سے مین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجا دکانیں بند کی گئیں پولیس کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور چوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پر متاثرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں دکانداروں اور عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پولیس تھانہ نزدیک ہونے کے باوجود مین بازار سے چوریاں روز کا معمول بن چکی ہیں اور پولیس دکانداروں اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی نصیر آباد ڈویژن اور ایس پی صحبت پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کی چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور چوروں کو گرفتار کرکے فریدآباد کے کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر دکاندار شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے