مانگی ڈیم واقعہ میں شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے ورثا کو انصاف فراہم کریں گے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 3سالہ دور میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی۔ مانگی ڈیم واقعہ میں شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں گے سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کوشاں ہیں آئندہ دو سال کے دوران صوبے میں مکمل امن قائم کر کے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی ترجیح قیام امن رکھی کیونکہ امن و امان کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ان کا کہنا تھا کہ مانگی ڈیم واقعہ میں شہید ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کریں گے لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانی سے رفتہ رفتہ امن بحال ہو رہا ہے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ جیسے جیسے سی پیک آگے بڑھتی جا رہا ہے بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتی لیکن ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مذموم ارادے ناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں عوام کے تعاون سے صوبے کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے