قلات، ٹریفک حادثہ1 شخص جاں بحق

قلات (گرین گوادر نیوز) قلات میں کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نیشنل ہائی کوئنگ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے ولی محمد ولد وزیر خان قوم پندرانی سکنہ کوئنگ قلات موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کوچ تحویل میں لے لی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے