شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں نوازشریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، شہبازشریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا عمران خان اور اس کے حواریوں کو پسو پڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب کی بار مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے، ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہونگے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے