محراب پندرانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ڈیرہ مراد جمالی میں پندرانی قبائل کی جانب سے احتجاج ریلی نکالی گئی

نصیرآباد: کوئٹہ میں گھریلو ملازم کے بہمانہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے محراب پندرانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ڈیرہ مراد جمالی میں پندرانی قبائل اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے بازی کر رہے تھے پندرانی قومی اتحاد کے چیئرمین میر زیب پندرانی کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی مذہنی جماعتوں سمیت شہریوں و قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر محراب پندرانی کو انصاف کی فراہمی اور قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے لگا رہے تھے ریلی کے شرکاء مین بازار کا گشت کرنے کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی کوئٹہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے محراب پندرانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے پولیس کی جانب سے سست روی سمجھ سے بالاتر عمل ہے کیونکہ ملزمان با اثر سرمایہ دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں پولیس اس لئے انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے محراب پندرانی کو جس طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا اس پر انسانیت بھی شرمسار ہے ان ظالم افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو انسانیت کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہے مقررین نے وزیراعلی بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان چیف جسٹس ہائی کوٹ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ محراب پندرانی کے قتل میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ ایسے عمل سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے