عوام73برسوں سے مسلط شدہ حکمران سے تنگ آ چکی ہے، مولاناعبد ا لحق

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد ا لحق ہاشمی نے کہاہے کہ ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔بلوچستان کے عوام کی اکثریت حکومتی نااہلی،بدعنوانی وبے حسی کی وجہ سے غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدوں کاکیا ہواحکومت رِٹ صرف غلط بیانی،جھوٹے وعدوں،بھاری سودی قرضوں کے حصول اور مہنگائی میں اضافے تک محدود ہے بلوچستان کے عوام کا کوئی ولی وارث نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام73برسوں سے مسلط شدہ گردنوں پرسوارحکمران اشرافیہ سے تنگ آ چکی ہے اس ظلم وبدعنوانی کے نظام سے چھٹکارے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ زدہ افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا، آنے والے دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزیدبہتر ہوں گے اور خطہ میں خوشحالی آئے گی۔جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ،ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ تحریک سے وابستہ افراد قرآن و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اللہ کے دین کو غالب کرنے کا وقت آ گیا، انسانیت کی بقا اور سلامتی دینِ فطرت میں ہے۔بڑی نام نہاد پارٹیاں ناکام ہوئی بدعنوانی مہنگائی بے روزگار ی میں اضافہ ہوا عوام نے سب کو آزما لیا مگر سب نے باربار عوام کو دھوکہ دیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جس پر اعتمادکرکے ملک وملت کو بدعنوانی،بے دینی،مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلایا جاسکتا ہے جماعت اسلامی خود بدعنوانی،موروثیت،لسانیت فرقہ واریت سے پاک ہے انشاء اللہ ملک وملت کو بھی ہر قسم کی ناسور سے پاک کرکے اسلامی نظام دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے