پٹ فیڈر کینال کی زیلی شاخوں میں پانی کی قلت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، سلیم احمد کھوسہ

ڈیرہ مراد جمالی (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی زیلی شاخوں میں پانی کی قلت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے زیلی شاخوں میں پانی کی قلت کے باعث زمیندار اور کسان اپنے جائز حق کے پرامن احتجاج کر رہے ہیں چیف انجینئر ایریگیشن،ایس ای ایریگیشن،ایکسئین پٹ فیڈر کینال اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں پر مقدمات درج کرا رہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے الزام عائدکیاہے کہ غیر قانونی طور پرمحکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی ملی بھگت سے بیرون پٹ فیڈر میں واٹر کورسز چل رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی صرف خانہ پوری کے لیے کی گئی ہے اور ان علاقوں میں کتنی آبادی ہوئی ہے یہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کو نظر نہیں آرہی ہے اگر کوئی جائز حق کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں شنید میں آیا ہے کہ ان کے احتجاج کو دبانے کے لیے ان پر مقدمات درج کرا رہے ہیں پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری آئینی حق ہے محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کو ایف آئی آر درج کرنے کا اتنا شوق ہے تو پورے نصیرآباد ڈویژن کے زمینداروں پر مقدمات درج کرائیں ہم اپنے علاقوں کے زمینداروں کے ساتھ ہیں انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے زرعی پانی کی قلت پر ائے روز زمیندار کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں عوام کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے مگر محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے تین ماہ کے بعد چیف انجینئر ایریگیشن علاقے میں آئے ہیں۔صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ دو ماہ سے پٹ فیڈر کینال کے تمام زیلی شاخوں جس میں نصیر شاخ۔مانجھوٹی شاخ۔جڈھیر شاخ۔مگسی شاخ۔عمرانی شاخ۔باری شاخ کے زمیندار پانی کے لیے سراپا احتجاج ہیں ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں انہیں مالی نقصانات کا سامنا ہے زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی نااہلی کے باعث بلوچستان کا گرین بیلٹ مزید پیچھے جارہا ہے انہوں نے صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ جو نا انصافیاں ہو رہی ہیں انکانوٹس لیں اور ٹیل کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے