گزشتہ 20سالوں سے افغانستان کا سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہاہے ، میرضیا لانگو

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ افغانستان پاکستان کا ساتھ دے اور برادر ملک کی طرح رہے افغانستان کے عوام جس حکومت کو بھی منتخب کرے یہ ان کا حق ہے ہم یہی امید کرتے ہیں کہ اب مزید افغانستان نہ صرف پاکستان میں مداخلت بند کرئے گا بلکہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال بھی نہیں ہونے دیں گے گزشتہ 20سالوں سے افغانستان کا سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہاہے ہندوستان افغانستان میں سرمایہ لگاکر دہشت گردوں کو پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں امپورٹ کرتا آرہاہے ان خیالات کا اظہار میر ضیاء اللہ لانگو نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جس کی بھی حکومت ہو وہ ان کے عوام کی منشا سے ہو اور عوام جس حکومت کو بھی لاناچاہیے ان کو آزادی ہو اگر طالبان کی حکومت ہوتی ہے تو ہم توقع کرتے ہیں گزشتہ 20سالوں سے افغانستان کی سرزمین جس طرح بلوچستان اور پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے انڈیا کوافغانستان کا سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے میں مدد کی جارہی ہے ملک دشمن انڈیا وہاں پر اپنا سرمایہ لگاکر پاکستان میں دہشت گردوں کو افغانستان سے امپورٹ کرتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان میں کارروائیاں کرتی ہے افغانستان ہمارا برادر ملک ہے ہم افغانستان سے یہ توقع کرتے ہیں کہ ہمیں اس سے خیر ملے اور ہم سے اسے خیر ملے گی اور ہم ایک اچھے ہمسائیے بن کر ایک دوسرے کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف مدد کرے اور افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگی اور افغانستان میں انڈیا بیٹھ کر ہمارے ملک کے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ملک دشمن دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے