گوادر کے مسائل اگر حل نہیں کئے گئے تو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

گوادر (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گوادر کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے گوادر کے عوام کو پانی اور بجلی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے غیر ملکی مائیگیر ٹرالروں کی بلوچستان کے ساحلی حدود میں شکار کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں سب نے کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ ٹرالرز بلوچستان کے ساحلی حدود میں شکار کرتے ہوئے پکڑے گئے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ فشریز اور مائیگیر تنظیموں نے عوامی مفادات کے برخلاف ٹرالرز مافیا کو تحفظ فراہم کیا اور جھوٹ و فریب پر مبنی رپورٹ مرتب کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کھاکہ گوادر میں اس وقت پانی اور بجلی کا بحران حکومت اور محکمہ کا پیدا کردہ ہے گوادر کے ڈیموں میں پانی موجود ہے اس کے باوجود لوگوں کو فراہم نہیں کیا جارہا ہے بجلی کا بحران بھی مصنوعی ہے بلوچستان حکومت اور نمائندوں کی خاموشی اس کی بنیادی وجہ ہیں نیشنل پارٹی گوادر کے عوام کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہے اور ہر ظلم و زیادتی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتا رہے گا نیشنل پارٹی کا گوادر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جدوجہد قابل تحسین ہے گوادر کے مسائل اگر حل نہیں کئے گئے تو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا گوادر کے عوام کے روزگار کو تحفظ دینے اور غیر ملکی ٹرالروں کے غیر قانونی شکار کے خلاف بلوچستان بھر میں آواز بلند کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے