وندر، چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار

وندر (گرین گوادر نیوز) ایس ایچ او وندر پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کی کارروائی بغدادی تھانہ کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی اور ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی جاری کردہ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گشت میں اضافہ کرتے ہوئے ایس ایچ او غلام اکبرشیخ نے ڈی ایس پی منورشیخ کی نگرانی میں امان اللہ نمانی اور تاج محمد لنگاہ کے ہمراہ پی اے ایف چوک وندر بازار کے مقام پر مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر کاغذات طلب کیے جو وہ پیش نہ کرسکا اور مزید تفتیش کرنے پر معلوم ہواکہ مذکورہ موٹر سائیکل بغدادی تھانہ لیاری کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر زین العابدین ولد عبد الباقی نامی ساکن کراچی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے