کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسان دشمن حکومت پھر کسانوں کو سبز باغ دکھا رہی ہےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 3 سال زراعت کو تباہ کرنے کے بعد ان کو کسانوں کا خیال آگیاانہوں نے کہا کہ کل تک کسانوں کو شیلنگ اور گولیاں مار رہےتھے، آج ان کی تعریفیں کررہے ہیںن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے 3 کسانوں کا دن دیہاڑے قتل بھی عثمان بزدار کے سر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج بھی 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں جیسا نعرہ ہےعظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 100 ارب کا پیکیج دیاانہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خالی اعلان نہیں کیا، 100 ارب روپے کسانوں میں تقسیم کیےن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان ٹیوب ویل کی بجلی کا ایک یونٹ21 روپے کا کرکے کس منہ سے کسانوں کے پاس گئےاُن کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات، کھادیں اور زرعی آلات مہنگی کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے